لاہور(کلچرل رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل الحمرا میں ماہانہ ادبی وثقافتی سلسلے ’’کچھ یادیں،کچھ باتیں‘‘ کی پانچویں نشست کا انعقاد کیا گیا۔جس میں نامور ادیب ،شاعر، ڈرامہ نویس اور صحافت کے شعبے کی معتبر شخصیت امجد اسلام امجد نے اپنے فن ،خیالات و افکار اور زندگی کے مشاہدات سے حاضرین کو آگاہ کیا۔چیئرپرسن بورڈ آف گورنر لاہور آرٹس کونسل الحمرا منیزہ ہاشمی نے تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ امجد اسلام امجدزبان و ادب کا اہم حوالہ اور دنیا میں پاکستان کی پہچان ہیں۔ ،انکی شاندار خدمات کے باعث شاعری کا موجودہ دور امجد اسلام امجد کے نام سے منسوب کیا جائے گا۔