ممبئی ( نیٹ نیوز ) آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد بھارت کے درجنوں افراد کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایسی پوسٹس اور ویڈیوز شیئر کی گئی تھیں، جن میں انڈین شہری یہ کہتے نظر آ رہے تھے کہ اب وہ کشمیری خواتین سے شادیاں کریں گے ۔چند شوبز شخصیات نے بھی ایسی پوسٹس کرنے والے افراد کو کرارا جواب دیتے ہوئے انہیں اوقات سے گرے ہوئے لوگ قرار دیا تھا۔بابو موشی بندوق باز جیسی فلموں میں اداکاری کرنے والی 27 سالہ بالی وڈ اداکارہ بدیتا باغ نے کشمیری لڑکیوں سے شادی کی خواہش رکھنے والے افراد کے خلاف ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ان کی کشمیری سیب خریدنے کی اوقات نہیں اور چلے ہیں کشمیری لڑکیوں سے شادی کرنے ۔بدیتا باغ کی جانب سے یہ ٹویٹ کرنے کے بعد بھارتیوں نے انہیں خوب تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں غدار قرار دینے لگے ۔تاہم بدیتا باغ نے تنقید کرنے والوں کو ایک اور کرارا جواب دیا اور انہوں نے پہلے سے بھی سخت ٹویٹ میں تنقید کرنے والوں کو جھاڑ پلادی۔بدیتا باغ نے اپنے دوسرے ٹویٹ میں لکھا کہ کشمیری سیب کے دام سن کر، ایک درجن کیلے خریدنے والے لوگو، میرے ٹویٹ سے تم لوگوں کو کشمیری مرچیں لگ گئیں کیا؟ انہوں نے مزید لکھا کہ ’انہیں ٹرول نہ کیا جائے ۔