انقرہ(صباح نیوز)ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے اپنا 30 سالہ منصوبہ’’ وژن 2053 ‘‘ پیش کردیا،ان کا کہنا ہے کہ مستقبل میں دوستوں اور بھائیوں کے حقوق کیلئے بھی لڑیں گے ۔دوسری طرف ترک صدر نے جرمن چانسلر اینجلا مرکل کے ساتھ ویڈیو کانفرنس ملاقات کی۔ اردوان نے کہا کہ یورپی ممالک کاانصاف پسند اور بات کا پکا ہونا ضروری ہے ، ترکی اپنے حقوق کے معاملے میں آخر تک پُر عزم رہے گا۔ اور فعال پالیسی پر کاربند رہے گا۔ ترکی وزارت مواصلات کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں کہاگیاکہ مذاکرات میں ترکی۔جرمنی باہمی تعلقات اور علاقائی پیش رفتوں پر بات چیت کی گئی۔