مظفرگڑھ (نمائندہ 92 نیوز) چوتھی تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے آخری مرحلے کے دلچسپ مقابلے میں ٹریک پر جانیوالے ریسرز کی گاڑیاں واپس لوٹنے لگیں، چوتھی تھل ڈیزرٹ جیپ ریلی کے غیرحتمی نتائج 92نیوز کو موصول ہوگئے ہیں جس کے مطابق آصف فضل دو گھنٹے تیرہ منٹ تتالیس سیکنڈ کے ساتھ پہلے ، زین محمود ایک سیکنڈ کے فرق سے دو گھنٹے تیرہ منٹ چوالیس سیکنڈ کے ساتھ دوسرے نمبر اور جعفر مگسی تیسرے نمبر پررہے جبکہ سب سے پہلے نمبر پر اسد کھوڑو اور دوسرے نمبر پر میر نادر مگسی جبکہ چھٹے نمبر پر صاحبزادہ محمد علی سلطان ٹریک پر روانہ ہوئے تھے جن کی گاڑیوں میں خرابی کے باعث وہ پیچھے رہ گئے ہیں ۔ اس مقابلے میں 49 ریسرز نے حصہ لیا۔ جیپ ریلی کے تین روزہ تقریبات کے آخری روز کے مقابلوں کو دیکھنے کے لیے ملک بھر سے شائقین کی بڑی تعداد آئی تھی ۔ اسی طرح پری پیئرڈ کیٹگری میں بی کٹیگری سے محمد نعمان پہلے ، عامرخان دوسرے جبکہ عمر پروا تیسرے نمبرپر رہے اور پری پئیرڈ کیٹگری میں سی کٹیگری سے میاں رفیق پہلے ، ندیم خان دوسرے جبکہ گوہر سانگی تیسرے نمبرپر رہے جبکہ ڈی کٹیگری میں ظفرخان پہلے ، بیرواگ مری دوسرے اور عمر اقبال تیسرے نمبر پر رہے ہیں۔