لاہور(کامرس رپورٹر)موجودہ حکومت کی ترجیحات میں زرعی ترقی اور کاشتکاروں کی خوشحالی سرِ فہرست ہے ۔کاشتکاروں کو معیاری بیج کی فراہمی اور اُن کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے پبلک و پرائیویٹ سیکٹر کو مل کر کام کرنا ہوگا اور نجی شعبہ کی جاری ریسرچ و ڈویلپمنٹ کے حوالے سے سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی ان خیالات کا اظہاروزیر زراعت پنجاب سید حسین جہانیاں گردیزی نے بائر ریسرچ سنٹر مانگا منڈی کے دورہ کے موقع پر کیا۔وزیر زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ کپاس ہماری ایک اہم ترین فصل ہے ۔ کپاس کی پیداوار میں اضافہ کیلئے جدید ٹیکنالوجی کا حصول وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ حکومت کپاس کی سفید مکھی کے کنٹرول کے لئے 4ارب اور بیجوں کی فراہمی کیلئے 4 ارب روپے کی سبسڈی بھی فراہم کر رہی ہے ۔