کراچی( سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رمیز راجہ نے محمد حفیظ اور شعیب ملک کو باعزت طریقے سے ریٹائرمنٹ لینے کا مشورہ دیدیا۔ رمیز راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اب حفیظ اور شعیب ملک کو بین الااقوامی کرکٹ کو خیر باد کہہ دینا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان کرکٹ کی کئی برس خدمت کی لیکن اب انہیں کرکٹ چھوڑ دینی چاہیے ، یہ صحیح موقع اور وقت ہے ۔