لاہور(کلچرل رپورٹر)معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے مقبول ترین ڈرامہ سیریل’ہمسفر‘ کے 9 سال مکمل ہونے پر خِرَد کو یاد کیا ہے ۔ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر ’ہمسفر‘ کی کچھ قیمتی یادیں مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو اب تک کے اپنے سب سے خاص کردار کے بارے میں بتایا۔ماہرہ خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں سوالیہ انداز میں لکھا کہ ’اب ایسا کیا کہنا باقی رہ گیا ہے جو پہلے نہ کہا ہو؟ لیکن جب ہمسفر کی بات ہوتی ہے تو کہنے کے لیے بہت کچھ ہوتا ہے ۔‘اداکارہ نے انکشاف ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ’خِرَد میرا اب تک کا سب سے خاص کردار ہے جسے آج تک بھول نہیں پائی ۔،خرد ہر ایک سے دل سے محبت کرنے والی شخصیت کی مالک تھی۔