لاہور( شوبز ڈیسک) نامور گلوکارعطاء اﷲ عیسی خیلوی کو گلوکاری کے میدان میں 41سال ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق میانوالی سے تعلق رکھنے والے فوک گلوکار عطاء اﷲ عیسی خیلوی نے نومبر 1978ء میں اپنی پہلی آڈیو کیسٹ ریکارڈ کرائی تھی اور نومبر 2019ء میں ان کو گائیکی کے میدان میں 41سال ہو چکے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ عطاء اﷲ عیسی خیلوی کے دوستوں اور پرستاروں کی جانب سے آئند ہ ہفتے تقریب کابھی انعقاد کیا جائے گا ۔