لاہور ( سٹاف رپورٹر ) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹرذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ غیر علانیہ لوڈشیڈنگ اوربجلی کی آنکھ مچولی نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ۔ پاکستان کا دل شہر لاہور بجلی، پانی، ناقص سیوریج کا نظام، ٹوٹی سڑکوں جیسے مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے ۔نااہل حکومت نے دو سالوں میں ہی ملک کو مسائل اور بحرانوں کی دلدل میں دھکیل دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے علاقہ شرقی لاہور کے صوبائی اور بلدیاتی امیدواران کے اجلاس سے خطاب کرتے کیا۔ اجلاس میں لاہور ضیاء الدین انصاری، عامر نثار خان، ڈاکٹر محمود احمد، خبیب نذیر،زبیر صدیقی اور صوبائی اور بلدیاتی امیدواران نے شرکت کی۔