نیو یارک(شوبز ڈیسک) فلم گوڈزیلا ورسز کونگ کا پہلا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی ہے ۔یوٹیوب پر اب تک فلم گوڈزیلا ورسز کونگ کے ٹریلر کو ایک دن میں 17 کروڑ سے زائد لوگ دیکھ چکے ہیں۔وارنر بروز کے بینر تلے بننے والی سنسنی خیز فلم اسی سال مارچ میں ریلیز کی جائے گی۔ جس کا مداحوں کو بے چینی سے انتظار ہے ۔