لاہور(اپنے رپورٹر سے )ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے ماڈل بازاروں میں لگائے گئے شکایات کیمپ کو عوام نے سراہنا شروع کر دیا ہے اورشکایات کیمپس کے باعث اشیائخورد نوش کی قیمتوں میں واضح کمی ہونا شروع ہو گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ قیمتوں میں کنٹرول کا عمل شروع ہو گیا ہے اورافسران فیلڈ میں موجود ہیں اور پرائس کنٹرول شکایت کیمپ اور چیکنگ کو یقینی بنا رہے ہیں۔ تحصیل ماڈل ٹائون میں گزشتہ روز کے 626000 ،تحصیل رائیونڈ میں، 172000 کے جرمانے کئے گئے ، ۔ اے سی کینٹ عفت خان نے صدر بازار میں قائم شکایت کیمپ کا دورہ کیا ،اے سی سٹی تبریز مری نے جلال سنزپر چھاپہ مارا اور اشیائضروریہ کی فراہمی کی ناقص کوالٹی پر مینجرکو گرفتار کروایا،دریں اثنا ڈی سی دانش افضال نے کہا کہ جلال سنز کی تمام برانچوں پر پھل اور سبزیاں سرکاری نرخ نامے کے مطابق دستیاب ہوگی۔ شہر کے تمام بڑے سٹوروں پر بھی نرخ ناموں پر عمل درآمد کروایا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ الفتح سٹور اقبال ٹاؤن نے بھی سرکاری نرخوں کے مطابق پھلوں و سبزیوں کی فروخت کا اعلان کیا ہے ۔ڈی سی کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے فروٹ و سبزی منڈی ملتان روڈ کا دورہ کیا۔