کراچی( شوبز ڈیسک) پاکستان کی نامور اداکارہ مایا علی لاک ڈاؤن کے دوران اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دلچسپ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو محظوظ کررہی تھی تاہم اب انہوں نے سوشل میڈیا سے عارضی طور پر دوری اختیار کرنے کا اعلان کردیا۔یہ اعلان اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر کے ساتھ کیا۔مایا علی نے انسٹاگرام پر اپنی ایک خوبصورت تصویر شیئر کی جس میں وہ سفید رنگ کے جوڑے میں موجود ہیں ۔مایا علی نے لکھا کہ ’میں جانتی ہوں ہر کوئی اس صورتحال سے مختلف انداز میں نمٹ رہا ہوگا اور جیسا کہ میں پہلے بھی کہہ چکی ہوں کہ ہمیشہ ایک امید ہوتی ہے اور یہ وقت بھی گزر ہی جائے گا‘اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’میں عارضی طور پر سوشل میڈیا سے دوری اختیار کررہی ہوں،میں نے بھی سوچا کہ یہ بہترین وقت ہے جب میں اپنے اندر کے سکون کو تلاش کروں اور خود کو بہتر کروں۔