لاہور(سپورٹس رپورٹر) مستقبل کی حکمت عملی اور قومی ہاکی کھلاڑیوں کو متحرک رکھنے کے لئے قومی ہاکی کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں شروع ہوگیا ، کیمپ میں 30 کھلاڑیوں کو تین پولز میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ایک پول کے کھلاڑی ہیڈ کوچ کی زیر نگرانی نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گا جبکہ باقی دو پولز اپنے گھروں میں ٹریننگ کریں گے ۔ کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کو کورونا کی صورت حال میں متحرک رکھنا ہے ۔ پی ایچ ایف نے ایشین چیمپئنز ٹرافی منسوخ ہونے کے بعد کھلاڑیوں کو متحرک رکھنے کے لیے کیمپ لگانے کا فیصلہ کیا۔ کیمپ کے پہلے فیزمیں علی شان ، عمر بھٹہ ، رانا سہیل ، رانا وحید، حماد انجم ، معین شکیل ، تعظیم الحسن ، عقیل، وقاریونس ، غضنفر علی، اسامہ بشیر بھی کیمپ کا حصہ ہیں۔ ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم خواجہ جنید کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کی سکلز اور فٹنس کو بہتر بنانے کے لیے کام کرنا ہے ۔ایک پول نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کرے گا جبکہ دو پولز اپنے گھروں میں اسی پلان پر ٹریننگ کریں گے ۔