جدہ،سرینگر(این این آئی،کے پی آئی) اسلامی تعاون تنظیم(او آئی سی)کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین نے مقبوضہ کشمیر سمیت انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں کے فروغ اور تحفظ کے لئے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے یہ بیان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے جنیوا میں جاری 46 ویں اجلاس سے خطاب میں کیا۔دریں اثناجنوبی کشمیر میں بھارتی فوج نے آپریشن کے دوران گن شپ ہیلی کاپٹروں کا استعمال کیا، سرینگر،شوپیاں اور وپلوامہ میں کریک ڈائون کے دوران کئی افراد کوگرفتارکرلیا گیا۔مقبوضہ کشمیرمیں سرینگرکرگل شاہراہ کو 28 فروری کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔