احمدپور شرقیہ(نامہ نگار)احمد پور شرقیہ کی مشہور و معروف جانی پہچانی شخصیت موسٹ سینئر قانون دان ہائیکورٹ ہاشم خان خاکوانی (مرحوم) کی بیوہ اور 92نیوز کے ایڈیٹر میگزین و کالم نگار عامر ہاشم خاکوانی،طاہر ہاشم خاکوانی ایڈووکیٹ کی والدہ،ڈی ایس پی جیل خانہ جات علی خان خاکوانی کی نانی،محمد گل شیرکمبوہ کی استانی کی روح کو ایصال ثواب کے لئے قرآن خانی ان کے آبائی شہر احمدپور شرقیہ محلہ کٹرا احمد خان میں ادا کی گئی قرآن خوانی میں ایم این اے مخدوم سید سمیع الحسن گیلانی،ایم پی اے شہزادہ گزین عباسی،سابق چیئرمین میونسپل کمیٹی ملک عثمان رشید بوبک،صدر بار نزر اسلم،ڈاکٹرز،وکلا، صحافی،سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور دعائے مغفرت کی گئی کہ اﷲ تعالی مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے ۔ قرآن خوانی