مکرمی !ایک اندازے کے مطابق پاکستان میں 30 لاکھ سے زائد افراد نجی ملازمت کرتے ہیں ا ن کو موجودودہ حالات میں ایک ایک ماہ کی اضافی تنخواہ کے ساتھ گھروں میں امدادی رقم کے ساتھ راشن پیکٹ بھی بھجوا دیں تو یہ بہت بڑی نیکی ہوگی کیونکہ ان میں اکثریت سفید پوش دفتری کام کرنے والاطبقہ ہے جو اس وقت اپنے گھر میں محصور ہے اور وہ اپنے دوست احباب اور دکانداروں سے ادھار لیکر وقت پاس کر رہا ہے یہ نہ کسی کے دروازے پر یاادارے کے پاس نہیں جارہا اپنی سفید پوشی کا ذکر چپکے چپکے اپنے آسمانی حقیقی مالک کے درپر ہی فریاد کر رہا ہے۔ کورونا سے نہیں ملک میں آنے والی جان لیوا مہنگائی سے ڈرتا ہے کہ اس کا کوئی پرسان حال نہیں ہو گا۔ میری مخیر حضرات سے اپیل ہے کہ وہ خیرات اور عطیات کا آغاز اپنے قریبی عزیزوں اور نجی ملازمین سے کریں۔ ( ایم ایم حسین)