لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ نگار چودھری کا نیا ڈرامہ ’’شوہر برائے فروخت‘‘کامیابی کے ریکارڈ بنانے لگا ۔اداکارہ نگار چودھری نئے شروع ہونے والے ڈرامے ’’شوہر برائے فروخت ‘‘ میں نسیم وکی، قیصر پیا اور شاہد خان کے ساتھ خوبصورت رقص پرفارمنس پیش کررہی ہیں جس کو بہت پذیرائی مل رہی ہے ۔ اداکارہ نگار چودھری نے بتایاکہ ڈرامہ کی کہانی اور میرا کردار بہت جاندار ہیں ۔ریہرسل کے دوران مجھے یقین ہوگیا تھاکہ یہ ڈرامہ عوامی پسندیدگی حاصل کرے گا مگر اتنا زیادہ پسند کیاجائے گا ا س کی توقع نہ تھی۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت سٹیج کو معیاری اور بامقصد ڈراموں کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اس وقت سٹیج اپنی بقاء کی جنگ لڑرہا ہے ۔