کراچی(سٹاف رپورٹر)نیب نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو 26 مارچ کو طلب کر لیا۔معتمد ترین ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب راولپنڈی کی جانب سے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کیلئے سوالنامہ تیار کر لیا گیا ہے ۔ منی لانڈرنگ کیس کے علاوہ اومنی گروپ کوسندھ بینک سے قرضوں کی فراہمی اورسندھ میں بیمارصنعتوں کی بحالی کیلئے حکومت سندھ کی جانب سے 8 ارب روپے کی سبسڈی سمیت دیگرمعاملات شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ کے ترجمان نے طلب کئے جانے کی تصدیق نہیں کی۔