لاہور(پ ر)پاکستان کے مشہور موبائل برانڈ ٹیکنو موبائل کے حال ہی میں لانچ ہونے والے کیمون 15 سمارٹ فون نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مقبولیت کے بعد ایک اور شاندار ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔نائیجیریا میں ہونے والے لانچنگ تقریب میں ٹیکنوموبائل کی جانب سے دنیا کی سب سے بڑی فلپ بک متعارف کرائی گئی اور گینزورلڈ ریکارڈ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے کا اعلان کیا ۔ اور کیمون 15 کے TAVIOS ٹیکنالوجی سے لیس جدید لینز سے لئی گئی وائڈ فلپ بک کی بھی نمائش کی۔ اپنی نوعیت کا یہ پہلاریکارڈ ہے جو کسی سمارٹ فون کمپنی نے اپنے نام کیا ہے ۔ یہ فلپ بک 64 پیجز پر مشتمل ہے ۔ یہ فلپ بک شاندار تصاو یر کا مجموعہ ہے ۔ ٹیکنو موبائل کے جنرل مینجر کریک ما کا کہنا ہے کہ ٹیکنو بطور کمپنی ہمیشہ سے موبائل مارکیٹ میں نئے ٹرینڈ متعارف کرانے کے لئے کوشاں رہا ہے اور ہم ترقی کی اس سفر کومزید کامیاب بنانے کے لئے پر امید ہیں۔