ابو ظہبی (سپورٹس ڈیسک) ٹی ٹین لیگ میں قلندرز کے کوچ عاقب جاوید نے کہا ہے کہ ٹی ٹین لیگ کیلئے این او سی جاری نہ کرنے کی وجہ سے پی سی بی کے یو اے ای اور ایمریٹس کرکٹ بورڈ کیساتھ تعلقات خراب ہوتے ہو ئے دکھائی دے رہے ہیں۔عاقب جاوید نے کہا کہ پی سی بی کے مائنڈ سیٹ کا پتہ نہیں چل رہا کہ وہ کیا کرنا چاہتے ہیں، پہلے کہتے ہیں کہ ڈومیسٹک کرکٹ کو عزت دینی چاہیے اور پھر ڈومیسٹک کرکٹ کے دوران ہی خود فٹنس کیمپ کا اعلان کر دیتے ہیں۔ ، فٹنس کیمپ ابھی شروع نہیں ہوتا کہ جنوبی افریقہ لیگ کے لیے تین کرکٹرز کو جانے کی بھی اجازت دے دی جاتی ہے ۔