کراچی (کامرس رپورٹر) کرونا وائرس کے پھیلاوٗ کو روکنے کے لئے کئی ممالک کی جانب سے سفری پابندیاں عائد ہونے کے باعث کرنسی مارکیٹوں میں غیر ملکی کرنسیوں کی طلب میں کمی دیکھی جارہی ہے جس کی وجہ سے یورو ،برطانوی پاونڈ ،سعودی ریال اور یو اے ای درہم کی قیمتوں میں کمی آگئی ہے فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزانٹر بینک میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید5پیسے کی کمی سے 158.40روپے سے گھٹ کر158.35روپے او رقیمت فروخت35پیسے کی کمی سے 158.80روپے سے گھٹ کر 158.45روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 157.50 روپے اورقیمت فروخت 158.50 روپے مستحکم رہی۔دیگر کرنسیوں میں یوروکی قیمت خرید4روپے کی کمی سے 172روپے سے گھٹ کر168روپے اورقیمت فروخت5روپے کی کمی سے 176روپے سے گھٹ کر171روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید4روپے کی کمی سے 188روپے سے گھٹ کر184روپے اورقیمت فروخت6روپے کی کمی سے 194روپے سے گھٹ کر188روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید40.90روپے سے گھٹ کر38روپے اورقیمت فروخت41.70روپے سے گھٹ کر39روپے ہوگئی۔