لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) چیئر مین پاکستان علما ء کونسل کے معا ئو ن خصو صی علامہ محمد اسلم صد یقی نے کہا ہے کہ کو ئٹہ اور ڈیرہ اسما عیل خان حملے بد تر ین دہشتگردی ہے ، دو نو ں حملو ں میں سکیور ٹی اہلکارو ں کو نشانہ بنا کربزد ل د شمن نے ہماری بہادر فور سز کو للکا را ہے ،دشمن کسی بھو ل میں نہ رہے ہمارے فور سز اہلکار انہیں ان کے ٹھکانو ں پر نشا ن عبر ت بنائیں گے ۔ اپنے جاری بیان میں انہو ں نے کہاکہ ہمار ے سکیور ٹی ادارو ں کے اہلکارو ں نے اپنی جان کا نذرانہ پیش کر ملک کی حفا ظت کی ہے اور ملک اور قوم کیلئے اپنی جا نیں قر بان کر رہے ہیں پوری قوم کو اپنی فور سز جوانو ں پر فخرہے ۔ملک کا ہر شہری ذ مہ داری کا مظاہرہ کر تے ہو ئے شر پسند عنا صر پر کڑی نظر رکھے اور دہشتگردو ں کیلئے سہو لت کار بننے والو ں کے بارے فوری طور پر اداروں کواطلاع کریں انہو ں نے کہاکہ ہم دہشتگردو ں کے ہا تھو ں شہید ہونے والو ں کے لوحقین کے سا تھ کھڑے ہیں اﷲ تعالیٰ شہدا ء کے درجا ت بلند کرے اور انہیں جنت الفردو س میں اعلی مقام عطا ء فرما ئے اور لو حقین کو صبر جمیل عطا ء فرما ئے ۔