مڈغاسکر(ویب ڈیسک) جنگلی حیات کے ایک فوٹوگرافر نے فطرت کے کارخانے میں کیڑے کے بہروپ کا انوکھا نظارہ قید کیا ہے جس میں کائی جمے درخت پر ایک کائی جیسا ٹکڑا دیکھا جاسکتا ۔ یہ کسی سوکھی شاخ کا ٹکڑا لگتا ہے لیکن حقیقت میں ایک پتنگے کا لاروا ہے جس نے خود کو چھپایا ہوا ہے ۔یہ حقیقت میں ایک زندہ کیڑا ہے۔اس لاروے نے پرندوں اور بڑے کیڑوں سے بچنے کے لئے خود کو ارتقائی عمل سے گزارا ہے ۔ یہ اپنے اوپر کوڑا کرکٹ ڈالر کر خود کو ڈھانپ لیتا ہے اور خود بھی درخت کا روپ اختیار کرلیتا ہے ۔ تاہم فوٹوگرافر نے اس کے متعلق مزید تفصیلات نہیں دی ہیں ۔