کراچی (کامرس رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان کے دورہ امریکہ سے پاک امریکہ مستحکم ہونے کی توقعات کے پیش نظرپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو تیزی کا رجحان غالب رہا اورکے ایس ای100انڈیکس125.78پوائنٹس اضافے سے 32584.55پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ48.39فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے نتیجے میں مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں18ارب82کروڑ روپے سے زائدکااضافہ ہوا تاہم کاروباری حجم گذشتہ ٹریڈنگ سیشن کی نسبت63.33فیصدکم رہا۔گزشتہ روزفروخت کے دباؤکے سبب کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا جس سے ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 32391کی سطح پر بھی آگیاتاہم بعدازاں وزیر اعظم عمران خان کے دروہ امریکہ سے دونوں ممالک کے تعلقات مستحکم ہونے اور سرمایہ کاری بڑھنے کی تواقعات پر سرمایہ کارو ں کی جانب سے خریداری کا رجحان بڑھا جس سے مندی کے اثرات زائل ہوگئے اورانڈیکس دوران ٹریڈنگ 32723 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیابعد میں مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن تیزی کا رجحان غالب رہااورمارکیٹ کے اختتام کے ایس ای100انڈیکس125.78پوائنٹس اضافے سے 32584.55پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس81.84پوائنٹس اضافے سے 15477.43پوائنٹس،کے ایم آئی 30 انڈیکس 300.51پوائنٹس اضافے سے 51305.03پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس62.92پوائنٹس اضافے سے 23878.68 پوائنٹس پربندہوا ۔ گزشتہ روز مجموعی طورپر312کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے 151کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ ، 138کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ23 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔