میری عمراکیس سال ہے۔ابھی حال ہی میں یونیورسٹی میں داخلہ لیا ہے۔مجھے چند ہفتوں سے ایک مسئلہ درپیش ہے۔مجھے رات کو نیند بالکل نہیں آتی۔لاکھ کوشش کر لوں لیکن دماغ جیسے سُن ہو جا تا ہے۔اگر نیند آبھی جائے تو چند منٹوں کیلئے ہی آتی ہے اور ایک دم سے پھر آنکھ کھل جا تی ہے۔سارا دن بہت برا گزرتا ہے۔دوپہر میں آکہ سو جا تی ہوں اور پھر شام تک ہی آنکھ کھلتی ہے۔میری روٹین بہت خراب ہو چکی ہے۔بہت سے کام بھی ادھورے رہ جاتے ہیں۔(عنبرمنیر ۔سوگردھا)

عنبر ایک کا م تو آپ یہ کرین کہ کہ دوپہر میں سونا بند کر دیں۔جتنا بھی تھکی ہوئی آئیں ،ہر گز مت سوئیں ۔اس دوران اپنا کوئی ادھو را کام بنٹا لیں۔دوسرا اپنے پورے دن کا جائزہ لیں ۔ہو سکتا ہے آپ جسمانی مشقت والے کام کم کر تی ہوں ،اس لئے جسم سونے کی ضرورت محسوس نہ کر تا ہو۔اپنی روٹین میں چہل قدمی اور روزانہ کی بنیاد پر ورزش شامل کریں۔جتنا جسم اور ذہن کو استعمال میں لائیں گی،اتنی ہی اچھی نیند آئے گی۔

آپ نے کہا ہے کہ حال ہی میں آپ نے یونیورسٹی جانے کا بھی آغاز کیا ہے ۔یہ بھی ہو سکتا ہے کہ آپ نئی جگہ یا نئے معمول کی وجہ سے کسی قسم کے تنا ئو کا شکا رہوں ۔جو کہ کچھ عرصے میں خود بخود ٹھیک ہو جائے گا۔اس معاملے میں اپنی کسی دوست یا قریبی انسان سے ضرورشیئر کر یں کہ آپ کو یو نیورسٹی میں جا کر کیسا محسوس ہو رہا ہے۔اور آپ کو کن نئے مسائل سے نبٹنا پڑ رہا ہے۔یوں بات چیت سے آپ کو خود بھی اندازہ ہو گا کہ آپ کو وہاں کو ئی مسئلہ ہے یا نہیںسونے سے پہلے اپنے اردگرد کے ماحول کو پر سکون بنا ئیں۔اور سونے سے کم از کم پندرہ بیس منٹ پہلے تمام الیکٹر انک ڈیوائسز یعنی موبائل ،لیپ ٹاپ وغیرہ کو بند کردیں ۔کیونکہ جب ہم سونے سے پہلے موبال یا لیپ ٹاپ استعمال کرتے ہیں تو اس سے نکلنے والی نیلی روشنی ہمارے دماغ کے کلاک کو بری طرح متاثر کرتی ہے،یو ں ہما را دماغ یہ سمجھنے سے قاصر رہتا ہے کہ سونے کا وقت ہوا چاہتا ہے۔اس لئے جب بھی لیٹنے لگیں موبائل کا استعمال روک دیں تاکہ آپ کو اچھی اور گہری نیند میسر آسکے۔

اگر آپ کو تیس منٹ لیٹنے کے بعد بھی نیند نہیں آرہی تو خود سے زبردستی نہ کریں ۔بہترین حل یہ ہے کہ کوئی کتا ب پڑھ لیں یا کو ئی اور کام کرلیں۔

اپنی ورٹین پر کاربند رہیں،ایک وقت متعین کر لیں (سونے اور جاگنے کا )اور اس پر کاربند رہیں۔نہ دیر تک سوئیں او ر نہ ہی بلا وجہ جاگتی رہیں۔

اپنی خوراک سے کیفین والی چیزیں یعنی چائے،کافی اور اینرجی ڈرنکس وغیرہ نکال دیں۔

سونے سے پہلے گہرے سانسوں کی مشق ضرور کریں۔اس سے دماغ پرسکون ہو جائے گا اور بے وجہ کی فکروں سے نجات ملے گی۔اگر ان باتوں پر عمل کر کے بھی مسئلہ حل نہ ہو تو کسی ماہر نفسات سے بالمشافہ مل کر مدد لیں۔