کراچی(این این آئی)پاکستان میں پہلی بار انسداد ٹائیفائیڈ مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کے سربراہ ڈاکٹر اکرام سلطان کے مطابق ملک میں پہلی بار انسداد ٹائیفائیڈ مہم چلانے کا فیصلہ کیا گیا اور سندھ پہلا صوبہ ہے جہاں بچوں کو انسداد ٹائیفائیڈ کی ویکسین دی جائیگی۔ڈاکٹر اکرام سلطان نے بتایا کہ مہم کا آغاز 18 نومبر سے ہو گا جو 30 نومبر تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہاکہ مہم کے دوران 9 ماہ سے 15 سال تک کے بچوں کو انسداد ٹائیفائیڈ ویکسین دی جائیگی۔