برسلز(اے ایف پی) نیٹو نے نومنتخب صدر جوبائیڈن کو آئندہ سال ہونیوالے سمٹ میں مدعو کر لیا۔٭پیرس (اے ایف پی) فرانسیسی حکمران جماعت کے ارکان پارلیمنٹ نے متنازعہ پولیس بل کا مسودہ دوبارہ تیار کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی۔٭بیجنگ(اے ایف پی) چین میں کیمیکل فیکٹری میں دھماکہ کے کیس میں غفلت پر 53افراد کو ڈیڑھ سے 20سال تک قید کی سزا سنا دی گئی۔٭ نیویارک (نیٹ نیوز) کورونا وبا کے دوران امریکہ کے ارب پتیوں کی دولت میں دس کھرب ڈالر کا اضافہ ہوا ہے ۔٭بیجنگ، سڈنی (نیٹ نیوز) چین نے افغانستان میں جنگی جرائم پر آسٹریلیا سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جبکہ آسٹریلیا نے کہا ہے چین ٹوئٹر پر افغان بچے کے قتل کی فوٹوشیئر کرنے پر معافی مانگے ۔٭منامہ (نیٹ نیوز) بحرین کا ایک وزارتی وفد آئندہ ہفتے اسرائیل کا دورہ کرے گا جس کی قیادت وزیر صنعت و تجارت اور سیاحت کریں گے ۔٭ دبئی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد المکتوم کی صاحبزادی شیخہ لطیفہ نے اپنے گھر بیٹی کی پیدائش کی خبر انسٹا گرام پر شیئر کردی۔٭ واشنگٹن (این این آئی)خلیجی ملکوں میں تنائو کے حل کیلئے ٹرمپ کے داماد سعودی عرب اور قطر کا دورہ کریں گے ۔٭جکارتہ (آن لائن) انڈونیشیا میں آتش فشاں کے پھٹنے کی وجہ سے تقریبا تین ہزار مقامی باشندوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑ گیا۔ ٭واشنگٹن(نیٹ نیوز) ٹرمپ انتظامیہ نے ایک اور امریکی کمپنی کو بلیک لسٹ کردیا۔٭پیرس (آن لائن) پیرس میں سیاہ فام میوزک پروڈیوسر پر تشدد کرنیوالے چار اہلکاروں پر فرد جرم عائد کر دی گئی۔٭ریاض (این این آئی)سعودی عرب کی وزارت صحت نے ’’آنکھیں ہی کافی ہیں‘ ‘ماسک کی اہمیت کیلئے نئی مہم شروع کردی۔٭ابوظہبی ( آن لائن)امارات نے کہا ہے کہ ایران، اسرائیل کشیدگی سے امن متاثر ہو سکتا ہے ۔٭منسک (آن لائن) بیلاروس میں صدر کیخلاف مظاہرے جاری ہیں، 250اپوزیشن کارکن گرفتار کرلئے گئے۔ ٭نیویارک ( آن لائن )اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریش نے کہا ہے کہ نائیجیریا میں کسانوں کے قاتلوں کو کٹہرے میں لایا جائے ۔٭دبئی (این این آئی)متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور دبئی کے حکمراں الشیخ محمد بن راشد المکتوم نے ٹویٹر پر کہا کہ امارات نے ملک میں سائبر سکیورٹی کونسل کے قیام کی منظوری دی ہے ۔