جکارتہ(اے ایف پی ) انڈونیشیا میں داعش کے 2دہشتگردوں کے تلوار سے حملے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا،پولیس کے مطابق ایک حملہ آور بھی مارا گیا۔٭نئی دہلی(نیٹ نیوز)مسلمانوں کے خلاف ہرز ہ سرائی اور اشتعال انگیز باتیں کرنے والی کانپور کے میڈیکل کالج کی پرنسپل ڈاکٹر آرتی لال چندانی کی ویڈیو پر ہنگامہ برپا ہوگیا، چند مسلم اداروں نے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے لیے درخواست بھی دی ہے ۔٭واشنگٹن(اے ایف پی ) وسطی امریکہ میں امینڈا طوفان نے تباہی مچادی ،سیلاب کی وجہ سے 18افراد ہلاک ہو گئے ،ایل سلواڈور کے وزیر داخلہ کے مطابق کئی افراد لاپتہ ہیں جبکہ ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے ۔٭لندن(صباح نیوز) عالمی شہرت یافتہ سکالر آکسفورڈ یونیورسٹی کے چینی سنٹر کے ڈائریکٹر رانا مٹر نے کہا ہے کہ پوری دنیا غربت کے خاتمے کیلئے چین کی پالیسی اور تجربات سے استفادہ کرسکتی ہے ۔٭بیروت (صباح نیوز)لبنان کی مسلح افواج نے کہا ہے کہ بارڈ سکیورٹی فورسز نے غیرقانونی طور پر سرحد عبور کرکے فلسطین داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 5 سوڈانی پناہ گزینوں کو حراست میں لے لیا گیا۔٭نئی دہلی (صباح نیوز)بھارت کے وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے بھارت اپنے بڑے ہمسایہ ملک کے ساتھ تنازعات کو مذاکرات کے ساتھ حل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے ۔٭گوہاٹی (اے ایف پی) بھارتی ریاست آسام میں گیس کے کنویں میں دھماکے کے بعد قریبی علاقوں کو خالی کرایا جا رہا ہے ، 2 ہزار افراد کو منتقل کر دیا گیا۔٭ویٹی کن (نیٹ نیوز)پوپ فرانسس نے کورونا وبا کے دوران پہلی بار اپنی تقریر میں کہاکہ دنیا بہت جلد کورونا بحران سے نکل آئیگی تاہم اس سے نمٹنے کیلئے ہمیں متحد ہونے کی ضرورت ہے ۔ برسلز (این این آئی )بیلجیئم کے شہزادے جنہیں ایک پارٹی میں شرکت کرنے کی وجہ سے کورونا وائرس ہو گیا تھا، نے معافی مانگ ہے اور کہا کہ وہ نتائج کی ذمہ داری قبول کریں گے ۔