نیویارک(نیٹ نیوز) امریکی فضائیہ کا ایف 16 طیارہ جنوبی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔٭ادیس ابابا(اے ایف پی) ایتھوپیا میں معروف گلوکار کے قتل کیخلاف فسادات میں دو دن کے دوران 81 افراد ہلاک ہو گئے ۔٭ الجزیرہ (نیٹ نیوز) الجزائر کی عدالت نے معزول صدرعبدالعزیز بوتفلیقہ کے 19 سابق اتحادیوں کو بدعنوانی کے مقدمے میں 4 سے 18سال تک قید کی سزائیں سنائی ہیں۔٭ نیویارک(اے ایف پی) سلامتی کونسل نے قرارداد منظور کی ہے کہ کورونا وبا کیخلاف لڑائی کیلئے دنیا بھر میں تمام تنازعات روک دینے چاہئیں۔ ٭ واشنگٹن(اے ایف پی) پینٹاگون نے کہا ہے افغانستان میں طالبان القاعدہ کی مقامی شاخ کیساتھ قریبی تعلقات قائم رکھے ہوئے ہیں۔٭ دمشق(این این آئی )شامی خاتون اول کی پینٹنگ پر سوشل میڈیا پر نئی جنگ جاری ہے۔٭ماسکو(نیٹ نیوز)شام کی صورتحال پر سہ فریقی اجلاس میں ایران، روس اور ترکی کے سربراہان مملکت نے عالمی برادری پر امداد میں اضافے کی ضرورت پر زورد یا ہے ۔٭ لندن (این این آئی)برطانوی فوج نے گھٹنے ٹیک کر اظہار یکجہتی پر پابندی لگا دی۔٭تہران (این این آئی )ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی صاحبزادی فائزہ ہاشمی نے کہاہے کہ ایرانی نظام دینی نہ ہی انقلابی ہے۔