ایمسٹر ڈیم (این این آئی)ڈچ پولیس نے ملک میں منشیات تیار کرنے والی سب سے بڑی فیکٹری پر چھاپہ مار کر اسے اپنے قبضے میں لے لیا۔٭قاہرہ (این این آئی)مصر میں ایک شخص اپنی بیوی کے تعاقب کے دوران سڑک پر دل کا دورہ پڑنے سے گر کر فوت ہو گیا۔٭نئی دہلی (نیٹ نیوز)چین اور بھارت کے فوجی کمانڈروں کے مابین دونوں ممالک کی باہمی سرحدوں پر کشیدگی کم کرنے کے لیے مذاکرات ہوئے ۔٭پیانگ یانگ(اے ایف پی ) شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کورونا کی وبائی تنہائی کے درمیان قحط کی واپسی کے خدشات کا اظہار کیا ہے ۔٭ابوظہبی (این این آئی )متحدہ عرب امارات کی خاتون سائنس سان ڈاکٹر مریم الیماحی مصنوعی ذہانت کو خصوصی افرادکی خدمت میں لانے کیلئے کوشاں ہیں۔٭دبئی(این این آئی)دبئی کی ملکیتی فضائی کمپنی الامارات ایئرلائنز نے دبئی آنے والے مسافروں کونمائش2020 کا ایک دن کا پاس مفت دینے کی پیشکش کی ہے ۔٭لندن(نیٹ نیوز) سابق برطانوی سفیر کریگ مری نے توہین عدالت کیس میں سزا ملنے کے بعد گمنامی ختم کر کے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔٭پیانگ یانگ(اے ایف پی) شمالی کورین رہنما کم جونگ ان کی بہن کم یو جونگ نے کہا ہے امریکہ اور جنوبی کوریا کی مشترکہ مشقیں باہمی تعلقات کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائیں گی۔٭انٹاناناریوو(نیٹ نیوز) افریقی ملک مڈغاسکر میں صدر اینڈرے کو قتل کرنے کی سازش میں ملوث 5جرنیلوں سمیت فوج اور پولیس کے 21اعلیٰ عہدیداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔