نئی دہلی(نیٹ نیوز) بھارتی ریاستوں تلنگانہ اور آندھرا پردیش میں پانی کی تقسیم پر تنازع شدت اختیار کر گیا، دونوں ریاستوں نے ڈیم پر اپنی اپنی پولیس تعینات کر دی ہے ۔٭واشنگٹن (اے ایف پی) امریکہ نے فوجی بغاوت اور مظاہرین پرتشدد کے معاملے پرمیانمار کے مزید22فوجی افسروں، وزیروں اور دیگر عہدیداروں پر پابندیاں عائد کر دیں۔٭ہوائی (نیٹ نیوز) امریکی کارگو جہاز بوئنگ 737کے پائلٹ نے انجن خراب ہونے پر ایمرجنسی میں طیارے کو سمندر میں ہی اتار لیا۔٭واشنگٹن (این این آئی )امریکی اٹارنی جنرل نے سزائے موت پر عمل درآمد پر عارضی طور پر روک لگانے کے احکامات جاری کردیئے ۔٭ پیرس(نیٹ نیوز ) فرانس نے بحر اوقیانوس میں 200 تجربات کے تابکاری اثرات چھپانے کو ماننے سے انکار کردیا۔٭ جنیوا(این این آئی )یمن میں 2015 سے جون 2021 تک حوثی ملیشیا کے ہاتھوں 46 صحافی اور کیمرہ مین اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔٭واشنگٹن(این این آئی )امریکہ نے چین کے بین البر اعظمی بیلسٹک میزائلوں کے پروگرام میں تیزی سے ہونے والی توسیع کو تشویشناک قرار دیا ہے ۔٭ہانگ کانگ سٹی(نیٹ نیوز)ہانگ کانگ میں چاقو حملے میں ایک پولیس افسر پر شدید زخمی ہو گیا جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا ۔ ٭ واشنگٹن (نیٹ نیوز)انسانی سمگلنگ روکنے میں ناکامی پر امریکہ نے اتحادی ممالک کوتنبیہ کرتے ہوئے پابندیوں کی دھمکی دیدی۔٭ برلن (آن لائن) جرمن وزیر اقتصادیات پیٹر آلٹمائر نے کہا ہے کہ برلن حکومت ملک میں ایک ملین الیکٹرک کاروں کے اپنے ہدف کو حاصل کرنے کے قریب پہنچ گئی ہے ۔ ٭رملہ (صباح نیوز)فلسطینی وزیر انصاف نے نزار بنات کے ماورائے عدالت قتل کا اعتراف کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کے پورے جسم پر تشدد کے نشانات تھے ۔٭ روم(نیٹ نیوز) اٹلی میں گلیشئر کو پگھلنے سے بچانے کیلئے کور کر دیا گیا، ماحولیات کے کارکنوں کے کام کرنے کی ڈرون فوٹیج بھی جاری کی گئی۔٭بیروت (این این آئی) اسلامی تحریک مزاحمت حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ اسماعیل ھنیہ کی قیادت میں جماعت کے اعلی اختیاراتی وفد نے بیروت میں لبنان کے مفتی اعظم الشیخ عبداللطیف دریان سے ملاقات کی ہے ۔٭ غزہ (این این آئی)اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے آخر کار اس بات کا اعتراف کرلیا ہے کہ فلسطینی عرب شہریوں کی نسل کشی میں اسرائیلی خفیہ ادارہ شاباک ملوث ہے۔ ٭ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں زراعت کے فروغ کیلئے مہم شروع کردی گئی۔٭ لندن(نیٹ نیوز) یورپی یونین کے ممالک سے تعلق رکھنے والے 60 لاکھ سے زائد شہریوں نے بریگزٹ کے بعد برطانیہ ہی میں قیام کے لیے درخواستیں جمع کرادیں۔٭منیلا (این این آئی)فلپائن میں آتش فشاں پھٹ پڑا ،2700 افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے۔