میڈرڈ (این این آئی)ہسپانوی دارالحکومت میڈرڈ میں اقوام متحدہ کی موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے عالمی کانفرنس کا آغاز ہو گیاہے۔٭ کیف ( اے ایف پی ) یو کرائن میں عسکریت پسندوں کے حملے میں سکیو رٹی فورسز کے 2اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں ۔واقعہ دارلحکومت کیف میں پیش آیا ۔٭نجمینہ ( نیٹ نیوز ) افر یقی ملک چاڈ میں مشتبہ بوکو حرام کے حملے میں چاڈ کے 4فوجی ہلاک ہو گئے ہیں ۔ ٭تہرا ن ( نیٹ نیوز ) ایرانی نا ئب صدر اسحاق جہا نگیر ی نے کہا ہے کہ امریکی پابندیوں کے باوجو د ایران دیگر ذرائع سے اپنا تیل فر وخت کر رہا ہے ۔٭تیو نسیا ( نیٹ نیوز ) تیونس میں سیاح بس کے حادثے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 26 ہو گئی ہے ۔ ٭پیرس ( نیٹ نیوز ، این این آ ئی ) جنوبی فرانس میں بارش اور سیلاب نے تباہی مچا دی، امدادی کارروائیوں کے دوران ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے 3ریسکیو اہلکاروں سمیت 5افراد ہلاک ہو گئے ۔٭ویانا ( آن لائن ) ارجنٹائن کے سفارتکار رافیل گروسی کو ایٹمی توانائی کے بین الاقوامی ادارہ(آئی اے ای اے ) کانیا ڈائریکٹر جنرل نامزد کیا گیا ہے ۔٭گوما( نیٹ نیوز ) افریقی ملک کانگو میں سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 6 شہری ہلاک ہو گئے۔