بماکو ( اے ایف پی ) افر یقی ملک مالی میں گز شتہ روز سڑک کنارے نصب بم پھٹنے سے 2فوجی ہلاک اور 7زخمی ہو گئے ہیں ۔٭تل ابیب( نیٹ نیوز ) ہزاروں یہودی آباد کاروں نے تل ابیب کی سڑکوں پر نیتن یاھو کے استعفے کے حق میں مارچ کیا۔٭نئی دہلی (نیٹ نیوز )بھارت میں ایک اور لڑکی اجتماعی زیادتی کے بعد زندہ جلا دی گئی افسوسناک واقعہ ریاست بہار کے علاقے بکسر میں پیش آیا۔٭ریاض(اے اایف پی )قطر کے میڈیا نے دعویٰ کیا کہ سعودی شاہ سلمان نے خلیجی ممالک کے بلاک کیلئے امیرقطرکو آئندہ ہفتے اجلاس میں مدعو کیا ہے ۔ اجلاس میں 6ممالک کا اتحاد بنایا جا ئیگا ۔٭ہلینسکی ( نیٹ نیوز ) فن لینڈ کے وزیراعظم اینتی رینی نے پوسٹل ملازمین کے شدید احتجاج پر استعفیٰ دیدیا ہے ۔٭پیانگ یانگ(نیٹ نیوز)شمالی کوریائی لیڈرکم جونگ نے ’’جنت نما شہر‘‘ کا افتتاح کر دیا۔٭منیلا (نیٹ نیوز)فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں خطرناک ترین سمندری طوفان ’کموری‘ نے تباہی مچا دی۔2لاکھ افراد بے گھر ہوگئے۔٭میکسیکو سٹی(اے ایف پی)میکسیکو میں فورسز نے امریکی سرحد کے قریب آپریشن کیا جس میں 6شہری اور 16 مسلح افراد ہلاک ہوگئے ۔ ٭نیو یارک: ( نیٹ نیوز ) امر یکہ نے پیرس کی مصنوعات پر 100 فیصد درآمد ٹیکس لگانے کی دھمکی د ی ہے ۔