ڈھاکہ(اے ایف پی ) بنگلہ دیش نے روہنگیا پناہ گزینوں کی متنازعہ جزیرے پر منتقلی کا آغاز کردیا ، پہلے مرحلے میں 400افراد کو بھیج دیا گیا ہے ۔ ٭ ماسکو(اے ایف پی ) انسانی حقوق کے امریکی کارکن ونیسا کوگان نے بتایا کہ روس نے ان کے رہائشی اجازت نامے کو منسوخ کر کے دو ہفتوں میں ملک چھوڑ نے کا حکم دیا ہے ۔ ٭ واشنگٹن (اے ایف پی ) امریکہ نے چینی کمیونسٹ پارٹی کے ممبران کیلئے امریکہ داخلے کے نئے اصول جاری کر دئیے ۔ ٭ سڈنی (نیٹ نیوز)آسٹریلیا کے تاریخی جنگلات میں لگی آگ پر 6 ہفتوں بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا، آتشزدگی کے باعث ایک لاکھ 87ہزار ایکڑ رقبہ راکھ ہو گیا۔٭برسلز(نیٹ نیوز)یورپی یونین نے بائیڈن کے ساتھ ملکر عالمی تبدیلی کا نیا ایجنڈا پیش کردیا۔ ٭ریاض(نیٹ نیوز) سعودی عرب میں غلطی سے گرفتار کیے گئے 1539افراد کو رہا کردیا گیا ۔٭ ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں ’’مسک آرٹ انسٹی ٹیوٹ‘‘ کا چو تھا سالانہ فلیگ شپ پروگرام شروع ہوگیا جسے مسک آرٹ ویک کا نام دیا گیا ہے ۔ ٭ بیروت (این این آئی) ماہرین کے مطابق لبنان کی ملیشیا حزب اﷲ نے عسکری نیٹ ورک کے خلاف متوازی معیشت قائم کررکھی ہے ۔ ٭میڈرڈ(نیٹ نیوز)سپین کی وزیر خارجہ آرانچا گونزالیس لایا نے کہا ہے کہ پولینڈ اور ہنگری یورپی ریکوری فنڈ معاہدے میں تعاون کریں۔ ٭ ڈیلاس (این این آئی) بوئنگ 737 میکس نے 20 ماہ پابندی کے بعد پہلی کامیاب پرواز کر لی ۔ ٭ نئی دہلی(نیٹ نیوز)بھارت میں بچے کو باسی بریانی دینے پر ایک خاتون نے اپنی 48 سالہ بھابی کو قتل کردیا۔ ٭دوحہ( آن لائن)سعودی شوہر نے بیوی کی محبت میں 13 سالہ ملازمت چھوڑ دی۔ ٭برلن (این این آئی)کورونا بحران کے دوران ماسک بنانے والی ایک جرمن کمپنی کی آمدنی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ٭انقرہ(نیٹ نیوز) ترکی کے شہر سعرد میں 5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ ٭برسلز(نیٹ نیوز)یورپی یونین اور برطانیہ کے بریگزٹ امور سے متعلق پیش رفت کا جائزہ لیں گے۔ ٭ اوساکا(این این آئی) جاپان میں ’’سپرنائنٹینڈو تھیم پارک تیار‘‘فروری میں افتتاح ہوگا۔