اگر آپ پاکستانی ہیں اور اتفاق سے ایک خاتون بھی ہیں تو آپ کو یہ جملہ ضرور سننے کو ملا ہوگا کہ باجی دوپٹہ اٹھالیںورنہ ٹائر میں آجائیگا چاہے آپ نے دوپٹہ پہننا ہی نہ ہو لیکن اب ان نوجوان لڑکوں کو کون سمجھائے کہ آج کل لڑکیاں دوپٹہ لیتی ہی کب ہیں؟خیر! ہم باجی دوپٹہ اٹھا لیں پر واپس آتے ہیں ۔یہ ہمارے ملک میں خواتین کو بولے جانیوالا عام اور مشہور جملہ ہے اور مزے کی بات یہ ہے کہ سو میں سے دس فیصد لوگ صرف اس جملے کو کسی کی بھلائی کیلئے استعمال کرتے ہیں اور اگر باقی نوے فیصد لوگ اس کو محض تفریح اور شغل کیلئے استعمال کرتے ہیں لیکن بات خواتین پر ختم نہیں ہوتی بلکہ کچھ لوگوں کو دوسرے کے معاملات میں دخل دینے کی اتنی عادت ہوتی ہے کہ وہ مردوں کو بھی نہیں بخشتے ۔۔۔کبھی کہا جاتا ہے سٹینڈ اٹھا لیں،تو کبھی بائیک کی لائٹس آف کر لیں اور کبھی کبھی تو ایسا بھی ہوتا ہے کہ آپ سبزی،گوشت یا کوئی اور چیز لینے جائیں تو آپ کے پاس کھڑے حاجی صاحب آپ سے کہتے ہیں کہ شاپر ڈبل کروا لیں ۔اب بندہ ان سے پوچھے کہ آپ سے کسی نے مشورہ لیا ؟نہیں نا؟ تو پھر آپ آئن سٹائن کیوں بن رہے ہیں ؟اور دوسروں کو بیوقوف کیوں سمجھ رہے ہیں؟ایسے لوگوں کو میرا یہی مشورہ ہے کہ اپنے کام سے کام رکھیں کیونکہ ہو سکتا ہے کہ اگلا آپ سے زیادہ عقل رکھتا ہو۔ ( انور سلطانہ ، لاہور)