کراچی ( کامرس رپورٹر ) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو کاروباری اتار چڑھاوکے بعد ملا جلا رجحان رہا ،کے ایس ای 100 انڈیکس 26 پوائنٹس بڑھ گیاجبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 5 ارب روپے سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تاہم 52.83فیصد حصص کی قیمتیں گھٹ گئیں۔ سرمائے کا مجموعی حجم بڑھ کر 76 کھرب 59 ارب 28 کروڑ 24لاکھ47ہزار493روپے ہو گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو4ارب روپے مالیت کے 13کروڑ47لاکھ98ہزار حصص کے سودے ہوئے ۔ 335کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 122کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،177میں کمی اور36کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔دریں اثنائفاریکس رپورٹ کے مطابق جمعہ کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں25پیسے کی کمی واقع ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید177.60روپے اور قیمت فروخت177.65روپے ہو گئی جبکہ10پیسے کی کمی سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 177.70روپے اور قیمت فروخت178.20روپے ہو گئی۔علاوہ ازیں صرافہ مارکیٹوں میں50روپے کی کمی سے ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ28ہزار800روپے ہو گئی اسی طرح 43روپے کی کمی سے دس گرام سونے کی قیمت1لاکھ10ہزار425روپے پر آ گئی۔