روم (اے ایف پی) اٹلی کی عدالت نے پولیس اہلکار کے قتل کے جرم میں 2امریکی شہریوں کو عمر قید کی سزا سنا دی۔٭واشنگٹن(نیٹ نیوز) ٹوئٹر نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کے پیغامات کو پوسٹ کرنیوالے نوجوان کا اکاؤنٹ معطل کر دیا۔٭قاہرہ (اے ایف پی) جنرل السیسی کی بغاوت کے بعد پہلی بار مصر اور ترکی میں سرکاری سطح پر مذاکرات کئے گئے ہیں۔٭ نئی دہلی(صباح نیوز،این این آئی )بی جے پی کو اپنے گڑھ ایودھیا کے پنچایت انتخابات میں بھی شکست ہو گئی۔٭جدہ (صباح نیوز)سعودی اور اماراتی ولی عہد نے ملاقات کے دوران دوطرفہ سٹریٹیجک تعلقات پرتبادلہ خیال کیا ہے۔٭لندن (صباح نیوز) جی 7ممالک نے ایران سے دوہری شہریت والے قیدی رہا کرنیکا مطالبہ کردیا۔٭نئی دہلی(این این آئی )بھارتی سپریم کورٹ نے کہا ہے کہ میڈیا کو عدالتی سماعت کی رپورٹنگ سے کوئی نہیں روک سکتا۔٭ تہران(صباح نیوز)ایرانی جنرل حسین سلامی نے کہا ہے کہ اسرائیلی قومی سلامتی کے غبارے سے ہوا نکل گئی۔٭بغداد(نیٹ نیوز)عراقی صدر نے سعودیہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کی تصدیق کردی۔ ٭ دوحہ(نیٹ نیوز)اختیارات کے ناجائز استعمال پر قطری وزیر خزانہ کو گرفتار کرلیا گیا۔٭پیرس (این این آئی )فرانسیسی وزیرخارجہ نے دورہ بیروت کے دوران حکومت کی تشکیل میں رکاوٹیں کھڑی کرنے پر لبنانی سیاستدانوں کو سخت پیغام دیا ہے ۔٭واشنگٹن (این این آئی)سپیس ایکس سٹار شپ راکٹ کو دوبارہ زمین پر اتارنے میں کامیاب ہوگئی۔٭ماسکو(صباح نیوز) روس کے وزیرخارجہ نے مشرقی بیت المقدس اور غزہ پٹی میںبڑھتی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔٭ اٹلانٹا (صباح نیوز) امریکی ریاست جارجیا کے شہر اٹلانٹا میں خاتون سے 40 ہزار ڈالر مالیت کی منشیات برآمد کر لی گئی ۔٭ہانگ کانگ سٹی (این این آئی) ہانگ کانگ کے جمہوریت نواز جوشوا وونگ کو مزید 10 ماہ قید سنادی گئی۔٭تل ابیب(نیٹ نیوز) اسرائیلی صدر نے اپوزیشن رہنما یائر لاپیڈ کو حکومت سازی کی پیشکش کردی ۔٭نئی دہلی(نیٹ نیوز) بھارت میںایٹم بم کی تیاری میں استعمال ہونیوالے یورینیم کی بھاری مقدار پکڑی گئی۔٭ریاض(صباح نیوز)خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کی ہدایت پر یمن کے دو جڑواں بچے علاج کیلئے سعودی عرب منتقل کر دیئے گئے ۔
مختصر خبریں
جمعه 07 مئی 2021ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں جمعه 07 مئی 2021ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں