مکرمی !میں آپ کے اخبار کے توسط سے ایک اہم پیغام اپنے ہم وطن نوجوانان تک پہچانا چاہتا ہوں۔کامیابی ایک احساس ہے جسے مختلف لوگ مختلف نقطہ نظر اور انداز سے دیکھتے ہیں۔اور میرے مطابق یہ دل کے مطمئن ہونے کا نام ہے۔جیسے کے کافی لوگ سرکاری نوکری حاصل کرنے کو کامیابی سمجھتے ہیں، کافی لوگ بہت زیادہ امیر ہونے کو کامیابی سمجھتے ہیں۔ ہر ایک انسان دوسرے سے مختلف ہے، چاہے وہ خصوصیات کی بنیاد پر ہو یا احساسات کی بنیاد پر۔ اس کے بعد اپنی الگ خصوصیات کو تلاش کریں اور انھیں فروغ دیں اور خامیوں کو کم کرنے کی ترکیب تلاش کریں۔ اپنے بارے میں اپنے والدین، قریبی دوست یا ساتھی اور اساتذہ سے معلوم کریں۔ خود کو وقت دیں۔ اس سے آپ خود میں تازگی اور تسکین محسوس کریں گے اور اپنی زندگی کا مقصد آپ کو واضح طور پر دکھائی دے گا۔ اس کے بعد اپنے روزمرہ کے کاموں کا اپنے مقصد سے تقابلی جائزا لیں آپ کو پتا چلے گا کہ آپ صحیح راہ پر گامزن ہیں یا نہیں؟ بہرحال خود کا موازنا دوسروں کیساتھ نہ کریں، آپ الگ ہیں اور اپنی صلاحیتوں پر کام کریں۔ آپ کی کامیابی آپ کے اندر سے وابستہ ہے، خود کو سمجھنے کے بعد آپ کو اایسی کامیابیاں اور لطف حاصل ہوگا کہ آپ تصور ہی نہیں کر سکتے۔ لوگ کہتے ہیں زندگی ایک بار ملتی ہے۔ (عبدالصمد‘ کراچی)