واشنگٹن(اے ایف پی )امریکہ نے احتجاج کی خلاف ورزی پر ایران سے منسلک 3 عراقی رہنمائوں پر پابندی لگا دی ۔٭ایتھنز(نیٹ نیوز) یونان نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ سمندری حدود پر ڈیل پر لیبیا کے سفیر کو بیدخل کردینگے ۔٭ واشنگٹن ( نیٹ نیوز )امریکہ نے یمن میں پاسداران کے کمانڈرکی معلومات دینے پر 15 ملین ڈالر انعام مقررکردیا۔ ٭ سئیو ل (آن لائن) جنوبی کوریا نے کہا ہے کہ امریکہ و شمالی کوریا میں جوہری ہتھیاروں کے حوالے سے ابھی تک اختلافات دکھائی دے رہے ہیں ۔ ٭واشنگٹن ( نیٹ نیوز ) امر یکہ کے خصوصی نما ئندے برائے ایران برائن ہک نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی فورسز نے ہزار سے زائد مظاہرین کو ہلاک کیا۔٭ڈھاکہ (اے ایف پی) بنگلہ دیش نے روہنگیا پناہ گزینوں کے حقوق کیلئے کام کرنیوالی تنظیم کو اپنا ہیڈکوارٹرز بند کرنے کا حکم دیدیا۔