لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کیلئے متحرک ہیں۔ ڈی سی مدثر ریاض کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر 19 دکانوں و سٹوروں اور ایک میرج ہال کو سیل جبکہ 2 دکانوں کو وارننگ اور 30 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا اسسٹنٹ کمشنر شالامار نے 7 دکانوں و سٹوروں کو سیل کرایا جبکہ ایک میرج ہال کو 10 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی نے 8 دکانوں و سٹوروں کو سیل کرایا۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نے 4 دکانوں و سٹوروں کو سیل جبکہ 2 کو وارننگ اور 20 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کیا۔