دانش احمد انصاری

 

امریکا کی ’بوس‘ نامی کمپنی نے رواں برس ایک ایسا آڈیو گیجٹ لانچ کیا، جو میوزک سننے والے افراد کے لیے کسی خوشخبری سے کم نہیں۔ کمپنی نے دو مختلف چیزوں کے امتزاج سے یہ آڈیو ڈیوائس تیار کی ہے، جسے عرف عام میں ایئربڈز والا چشمہ بھی کہہ سکتے ہیں۔ جی ہاں! ٹیکنالوجی کمپنی بوس نے مختلف ڈیزائن کے دھوپ والے چشمے متعارف کروائے ہیں، جن میں ایئربڈز کو کچھ اِس طرح نصب کیا گیا ہے کہ وہ عام بلیوٹوتھ ڈیوائس کی طرح نظر نہیں آتے۔ دیر تک گانے یا میوزک سننے کے لیے چشمے میں 3 گرام کی لیتھیم پولیمر بیٹری نصب کی گئی ہے۔ ایک مرتبہ چارج ہو جانے کے بعد اِس چشمے سے مسلسل 8 گھنٹے تک میوزک سُنا جا سکتا ہے۔ اِسی طرح اِس کے شاندار فیچرز میں 5.0 بلوٹوتھ ٹیکنالوجی بھی شامل ہے، جو 2Mbps کی رفتار سے 240 میٹر (800 فٹ) کی ناقابلِ یقین دوری تک موبائل فون یا لیپ ٹاپ کے ساتھ منسلک رہ سکتی ہے۔ اگر آپ کو یہ تصویر میں دکھائی دینا والا فریم پسند نہیں تو گول کناروں والے سٹائل کا چشمہ بھی دستیاب ہے۔