پیرس(اے ایف پی) بوسنیا نے داعش جنگجوؤں کی واپسی کے معاملے پر فرانسیسی صدر کی جانب سے ملک کو ٹائم بم قرار دینے پر فرانسیسی سفیر کو طلب کر لیا اور اسے احتجاجی مراسلہ دیدیا۔٭نئی دہلی(نیٹ نیوز) بھارتی حکومت نے اپوزیشن رہنماؤں سونیا،پریانکا اور راہول گاندھی سے سپیشل سکیورٹی واپس لے لی ہے ۔٭بساؤ (اے ایف پی) افریقی ملک گنی بساؤ کے وزیراعظم ارسٹی دیس گومز نے شدید عوامی مظاہروں اور عالمی دباؤ کے بعد استعفیٰ دیدیا۔٭میڈرڈ (نیٹ نیوز) سپین میں جسمانی تعلقات کے نتیجے میں ڈینگی وائرس کی منتقلی کا پہلا کیس سامنے آیا ہے جسکی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔٭لندن ( نیٹ نیوز ) ہیومن رائٹس واچ نے کروشیا کی یورپی یونین کے ویزا فری شینگن زون میں ممکنہ شمولیت کی مخالفت کر دی ہے ۔٭بیجنگ ( نیٹ نیوز )مشرق وسطیٰ کیلئے خصوصی چینی مندوب نے داعش کے سابق رہنما ابو بکر البغدادی کی ایک امریکی فوجی آپریشن میں ہلاکت کو مثبت پیشرفت قرار دیا ہے ۔ ٭ ٹوکیو(آن لائن) امریکی وزارت دفاع کے مطابق جنوبی کوریا کے ساتھ خفیہ دفاعی معلومات کے تبادلے کے سمجھوتے سے علیحدگی فیصلے پر نظر ثانی پر آمادہ کرنے کی کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔ ٭بیروت (آن لائن)لبنان کے مظاہروں میں یونیورسٹی اور اسکولوں کے ہزاروں طلباء بھی شامل ہوگئے ۔٭ انقر ہ ( نیٹ نیوز ) ترکی کے صدر رجب طیب ایردوآن نے ایک بار پھر یورپی یونین کو پناہ گزین کارڈ کی دھمکی دی۔٭ برلن(این این آئی)جرمن پولیس نے ملکی سرحدوں کی نگرانی میں اضافے کا اعلان کیا ہے ۔٭بر لن ( نیٹ نیوز ) جرمنی کے ایک مشرقی صوبے میں ایک کان میں ہونے والے دھماکے میں 2کان کن زخمی ہو گئے۔٭ ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں متعین امریکی سفیر جان ابی زید نے ریاض میں کنگ عبداﷲ مالیاتی مرکز کا دورہ کیا۔