تل ابیب (این این آئی)اسرائیلی ویب سائٹس نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر دفاع بینی گینٹز اور موساد کے سربراہ ڈیوڈ بار امریکہ پر ایرانی اہداف پر فوجی حملے کے لیے دبائو ڈالیں گے ۔٭ ریاض(آن لائن ) سعودی عرب میں سعودی رائل ایئر فورس اور امریکی ایئر فورس کی مشترکہ مشقوں کا آغاز کردیا گیا۔٭نئی دہلی(صباح نیوز) بھارت کی نصف سے زائد دولت کے مالک دس فیصد امیر لوگ ہیں جبکہ نصف آبادی صرف تیرہ فیصد پر ہی گزارا کرتی ہے ۔ ٭پیرس (اے ایف پی) فرانسیسی عدالت نے عہدہ سنبھالتے وقت اپنے تمام اثاثے ڈکلیئر نہ کرنے پر وزیر برائے انڈسٹری کو قید کی سزا سنادی۔٭تہران (اے ایف پی) امریکہ نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور سیاسی مخالفین کو دبانے پر ایران کے 11 اور شام کے 7فوجی و سول حکام پر پابندیاں عائد کر دیں۔٭باماکو (اے ایف پی) مالی میں سڑک کنارے نصب بم کے دھماکے میں اقوام متحدہ امن مشن کے 7اہلکار مارے گئے ۔٭فرانس(نیٹ نیوز )سعودی صحافی خشوگی کے قتل کے شبہ میں فرانس میں گرفتار سعودی شہری رہا کردیا گیا۔٭واشنگٹن (این این آئی)واشنگٹن میں سابق افغان حکومت کی نمائندگی کرنے والے آخری سفارت کار نجرابی نے امریکہ سے درخواست کی ہے کہ وہ طالبان کو افغانستان کی جائز حکومت کے طور پر تسلیم نہ کرے ۔ ٭ٹوکیو (این این آئی)جاپان میں کی گئی تحقیق میں کہاگیا ہے کہ روزانہ صرف 10 منٹ معتدل شدت کے ساتھ دوڑنا دماغ کے اس حصے کیلئے خون کی روانی میں اضافہ کرتا ہے۔٭واشنگٹن (اے ایف پی) امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ انہوں نے روسی ہم منصب کو بتادیا ہے کہ اگر یوکرین پر حملہ ہوا تو ایسی پابندیاں لگائیں گے جو پہلے کبھی نہیں لگائی گئیں۔٭برلن(نیٹ نیوز)سوشل ڈیموکریٹ اولاف شولس واضح اکثریت سے جرمنی کے نئے چانسلر منتخب ہو گئے ہیں۔٭مسقط(این این آئی)سعودی عرب اور عمان کے درمیان زمینی راستہ کھولنے کااعلان کیا گیاہے ۔٭ریاض،ابوظہبی (نیٹ نیوز،این این آئی) سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان متحدہ عرب امارات کے بعد قطر پہنچ گئے ۔٭واشنگٹن(این این آئی)امریکی سینٹ نے سعودی عرب کو 650 ملین ڈالر کے دفاع سامان کی فروخت کو روکنے کی قرارداد کو رد کر دیا۔٭ریاض،واشنگٹن(این این آئی)سعودی اتحاد نے یمن میں کارروائیاں کرتے ہوئے حوثی باغیوں کا ڈرون اور فضائی دفاعی نظام تباہ کر دیا۔دوسری طرف عرب اتحاد نے جازان میں شاہراہوں اور عوامی بازار کے قریب ایک میزائل کے گرنے کی اطلاع دی ہے ۔دریں اثنا امریکہ نے سعودی عرب پرحوثی ملیشیا کی جانب سے مسلسل حملوں کی مذمت کی ہے ۔