اسلام آباد (این این آئی)ملک بھر کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کا سلسلہ ہفتہ کو بھی جاری رہا ، 110ماڈل کورٹس نے 25 مئی کو مجموعی طور پر قتل41اور منشیات کے 39مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔ڈائریکٹر جنرل ماڈل کورٹس اسلام آبا سہیل ناصر کے مطابق تمام عدالتوں نے کل356گواہان کے بیانات قلمبند کیے ،5مجرمان کو سزائے موت اور10کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دیگر17 مجرمان کو کل220سال قید اورایک کروڑ21لاکھ 65ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔