چین کی مخالفت:بھارت پھر مسعود اظہر کو عالمی دہشتگرد قرار دلانے میں ناکام

جمعرات 14 مارچ 2019ء





نیویارک(نیٹ نیوز)چین نے مسعود اظہر کو عالمی دہشتگرد قرار دلانے کی بھارتی کوشش پھر ناکام بنادی۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق یو این سلامتی کونسل میں کالعدم جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہرکے خلاف قرارداد پراعتراض کی ڈیڈلائن ختم ہونے کا گزشتہ روز آخری دن تھا۔ فرانس، امریکہ، برطانیہ نے مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کی قرارداد پیش کی تھی تاہم چین نے تکنیکی بنیادوں پر قرارداد مسترد کردی۔چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم نے ہمیشہ ذمے دارانہ رویے کا مظاہرہ کیا ہے اور ہمیشہ مناسب مؤقف اپنایا، مسعود اظہر کے خلاف قرارداد پرفریقین سے رابطے میں رہے ہیں، تاہم ہمارا مؤقف ہے کہ اس مسئلے پرمتعلقہ اداروں کو قوانین اورطریقہ کارکی پیروی کرنی ہوگی اور تمام فریقین کیلئے قابل قبول حل مسئلے کامناسب حل ہوگا۔نجی ٹی وی کے مطابق چین نے موقف اختیارکیاکہ مسئلہ کشمیر حل کیاجائے ،مسئلہ کشمیر حل نہ ہونے سے مسعوداظہرجیسے مسائل پیداہوتے ہیں۔چینی وزارت خارجہ کے مطابق دیرپانتائج کیلئے سنجیدہ مذاکرات کی ضرورت ہے ،چین پہلے بھی 3بارمسعوداظہرکیخلاف قراردادویٹوکرچکاہے ۔بھارت نے اپنے ردعمل میں ناکامی پر مایوسی ظاہر کی ہے ۔ 

 

 



آپ کیلئے تجویز کردہ خبریں