لاہور(خصوصی نمائندہ،مانیٹرنگ ڈیسک،92 نیوزرپورٹ )وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ دوسال مشکل گزرے ، ا ب آگے بڑھنے کاوقت آگیا،کشتیاں جلادیں ، اب پیچھے مڑ کرنہیں دیکھنا،راوی اربن ڈ ویلپمنٹ منصوبہ ناگزیر ہو چکا ، لاہورکو بچاناہے توراوی منصوبہ بناناہوگا، یہ منصوبہ نہ بناتولاہور کا حال کراچی جیسا ہو جائے گا، لاہورکوماڈرن شہربنائیں گے ،این آر او والوں کا مجمع ہر جگہ آ جاتا ہے ، فیٹیف ،کشمیر پر حمایت کیلئے بھی این آر او مانگا جاتا ہے ۔لاہور راوی اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ سیوریج کاپانی صاف کرکے راوی میں ڈالاجائے گا،اورنج یامیٹروٹرین جیسے منصوبوں سے دولت حاصل نہیں ہوتی،ان منصوبوں پرتوالٹا28ارب روپے سبسڈی دی جائے گی، لاہور شہرپھیلاتوآلودگی بڑھ گئی، 15 سال میں لاہورکا پانی 800 فٹ نیچے چلا گیا ،گرین ایریازختم ہورہے ہیں،گندم ،گنے کی پیداوارمیں کمی ہوگئی،فوڈسکیورٹی کے مسائل سامنے آرہے ہیں۔ نئے شہرکی عمارتیں اونچی بنائیں گے ، نئے شہر کے اردگرد60لاکھ درخت اگائے جائیں گے ، منصوبے پر 50ہزارارب روپے لاگت آئے گی، چاہتے ہیں پاکستان میں جوپیسہ پڑا ہوا ہے وہ اس پراجیکٹ میں استعمال ہو،لاہورکاپانی میٹھاہوتاتھاہم نلکے سے پانی پیتے تھے ، پنجاب میں زرعی علاقہ کم ہوتا جارہا ہے ،دریائے راوی ایک نالہ بن کررہ گیا ، پاکستان کو اب کاٹن درآمد کرنی پڑتی ہے ، جب اکانومی چلناشروع ہوگی توروزگاربھی ملے گا،اوورسیز پاکستانیوں کے لیے اس پراجیکٹ میں بہترین مواقع ہیں، سرمایہ کاری کیلئے مواقع دیئے جائیں گے ، پراجیکٹ سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے ، کنسٹرکشن انڈسٹری کے ساتھ 40سیکٹر اور چلیں گے ، پاکستان کے قرضے کوبھی اسی پیسے سے واپس کرناشروع کریں گے ،اس پراجیکٹ میں رکاوٹیں ،مشکلات بھی آئینگی،ہم 6ماہ سے اس پراجیکٹ پرکام کررہے تھے ،میں اس پراجیکٹ کی کارکردگی خود دیکھوں گا ،پہلاہماراٹائم ملک کوڈیفالٹ ہونے سے بچانے میں گزرگیا،قانون سازی میں مددکیلئے اپوزیشن رہنما این آراومانگتے رہے ،دوسال اپوزیشن این آراوکیلئے شورمچاتی رہی جبکہ وزیراعظم سے وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی اور انتظامی امور پر گفتگو کی گئی،وزیراعلیٰ پنجاب نے ہائوسنگ منصوبے ،جاری ترقیاتی سکیموں ، کورونا ، پنجاب میں اتحادی جماعتوں سے متعلق بریفنگ دی ۔وزیراعظم نے ہدایت کی کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کو مزید تیز کیا جائے ۔وزیراعظم نے پنجاب کے سول افسران سے ویڈیولنک خطاب میں کہاکہ ملک کومشکل صورتحال کاسامنارہا،معیشت قرضوں تلے دبی رہی، منصوبوں کیلئے مطلوبہ وسائل کی کمی درپیش رہی، کرپشن کی وجہ سے بھی معیشت کوبے حدنقصان پہنچا ،ہماراجینامرنااسی ملک میں ہے ،آئندہ نسلوں کیلئے نظام ٹھیک کرناہے ،گورننس کی بہتری ملکی ترقی کیلئے ضروری ہے ،امیدہے آپ اپنے دائرہ کارمیں تعمیرات سیکٹرکوفروغ دینے میں کرداراداکرینگے ، افسران غریب آدمی سے ہمدردی رکھیں،تھانہ کلچرختم کردیں،کرپشن اورنااہلی کی کوئی گنجائش نہیں،کوروناکیخلاف موثراقدامات کرنے پرپنجاب کی انتظامیہ کوخراج تحسین پیش کرتاہوں،آپ پرکوئی سیاسی دبائونہیں ہوگا،میرٹ پرکام کرنے والوں کیساتھ ہیں،اس موقع پروزیراعلیٰ ،چیف سیکرٹری ،آئی جی پنجاب ، پولیس افسران بھی موجودتھے ۔وزیراعظم نے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے ممبران قومی اسمبلی سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ حکومت صنعتی شعبے کی ترقی پر بھرپور توجہ دے رہی ہے ، کاروباری طبقے اور تعمیرات سیکٹر کومراعات سے ترقی آئے گی۔ ممبران میں چودھری عاصم نذیر، نواب شیر وسیر، رضا نصراﷲ گھمن، خرم شہزاد، فرخ حبیب، فیض اﷲ اور راجہ ریاض احمد شامل تھے ۔اس موقع پر سینیٹر شبلی فراز، شہزاد اکبر اور وزیراعلی ٰ بزدار بھی موجود تھے ۔ممبران اسمبلی نے وزیراعظم کو اپنے متعلقہ حلقوں میں ترقیاتی اور فلاحی منصوبوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم سے صوبائی وزیر بشارت راجہ اور سیکرٹری قانون نے بھی ملاقات کی،وزیر قانون نے صوبے میں قانون سازی کے حوالے سے بریفنگ دی ۔ وزیر اعظم سے گور نر چودھری محمدسرور نے ملاقات کی ،اس موقع پروزیراعلی ٰ اوروفاقی وزرائبھی موجود تھے ، ملاقات کے دوران سیاسی اور حکومتی امور سمیت دیگر ایشوز کے بارے میں بات چیت کی گئی، گور نر نے وزیر اعظم کو پنجاب آب پاک اتھارٹی،کورونا ریلیف اقدامات اور پنجاب کی یونیورسٹیز میں اصلاحات سمیت دیگر اقدامات کے بارے میں بتایا ،وزیر اعظم نے کہا کہ یونیورسٹیز میں اصلاحات کیلئے تمام وسائل استعمال کیے جائیں ۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت قومی رابطہ کمیٹی برائے ہاؤسنگ و تعمیرات کا اجلاس ہوا،اجلاس میں شبلی فراز،حماداظہر،وزیراعلیٰ بزدار،گورنرسٹیٹ بینک رضاباقر،،چیئرمین ایف بی آر اور دیگرحکام نے شرکت کی،چیف سیکرٹری سندھ اور خیبر پختونخوا نے عوامی سہولت کیلئے آن لائن پورٹل کے اجرا پر بریفنگ دی ،وزیراعظم کوراوی ریورفرنٹ اربن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ وزیر اعظم کی زیر صدارت پنجاب کے تعلیمی نظام میں اصلاحات کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں وفاقی وزراء ، وزیراعلیٰ ، مراد راس، ہاشم جواں بخت، فیاض چوہان، چیف سیکریٹری نے شرکت کی۔صوبائی وزیر تعلیم نے تعلیمی نظام میں اصلاحات اور نئے منصوبوں کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔وزیر اعظم نے کہا کے تعلیم ہی کے ذریعے اصل ترقی ممکن ہے ۔ وزیراعظم نے ٹویٹ میں کہا کہ دریائے راوی کے کنارے شہرکاسنگ بنیادرکھ کرخوشی ہورہی ہے ۔ دریں اثنا وزیراعظم نے سری لنکن ہم منصب کوٹیلی فون کیا ، الیکشن میں ان کی جماعت کی کامیابی پرمبارکباد دی، دونوں رہنماؤں میں کوروناکیخلاف حکمت عملی سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا،وزیراعظم نے معاشی استحکام کے حصول،معیشت کومتحرک کرنے پرخصوصی زور دیا،دونوں ممالک نے سارک کے پلیٹ فارم سے مشترکہ کوششوں پرزوردیا ،عمران خان نے سری لنکن ہم منصب کودورہ پاکستان کی دعوت بھی دیدی۔