منیلا(نیٹ نیوز)فلپائن میں علیحدگی پسندوں نے اپنے مطالبات منوانے کیلئے ایک بازار پر قبضہ کرلیا ۔ ٭لندن(این این آئی) میئر لندن صادق خان نے 55فیصد ووٹ حاصل کئے ۔٭تل ابیب (نیٹ نیوز) اسرائیل میں کرپٹ وزیر اعظم نیتن یاہو کیخلا ف مظاہروں میں شدت آگئی۔٭پیرس (این این آئی)مشرقی فرانس میں نیو نازی گروپ سے تعلق کے شبے میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ ٭مسقط(نیٹ نیوز)امریکی بحری بیڑے نے بحیرہ عمان کے شمال میں کئے گئے آپریشن کے بعد اسلحے سے لدے بحری جہاز کو تحویل میں لے لیا ہے ۔٭ریاض(این این آئی) یمن سے بارودی سرنگ پانی کے بہا ئوکے باعث سعودی عرب پہنچ گئی۔٭ لندن (این این آئی) برطانوی صوبے سکاٹ لینڈ میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات موجودہ سربراہ حکومت نکولا سٹرجن کی جماعت سکاٹش نیشنل پارٹی نے مسلسل چوتھی مرتبہ جیت لیے ۔