صحت

میرا پیٹ پھول جا تا ہے،گزشتہ کچھ دنوں سے میں محسوس کر رہی ہوں کہ ہر وقت پیٹ پھولا رہتا ہے۔ایساکیوں ہو تا ہے؟اور اس مسئلے سے جان چھڑ وانے کیلئے کیا کیا جا سکتا ہے؟(ستارہ بتول،کراچی)

پیٹ پھولنا جسے انگریزی میں ’’بلاٹنگ ‘‘ کہا جا تا ہے،بلاتفریق مردو زن اس کا شکار ہوتے ہیں۔اس کی وجوہات میں ہارمونز کی تبدیلیاں ،ٖضرور ت سے زیادہ نمک کا استعمال ،فائبر سے بھرپور غذائوں اور پانی کا ضرورت سے کم استعمال شامل ہیں۔ظاہر ہے اس کی بنیادی وجہ کسی نہ کسی غذا کا ردعمل ہی ہے۔لہٰذا آپ کچھ دنوں کیلئے ایک ڈائری پر اپنی روزمرہ خوراک کی تفصیل لکھتی جائیں تاکہ یہ معلو م کیا جاسکے کہ کو ن سی غذا اس مسئلے کا سبب بن رہی ہے۔بعض اوقات خواتین کویہ مسئلہ خصوصی ایام کے دوران یا  چند دن قبل بھی پیش آتا ہے،کیونکہ اس دوران جسم میں ہا رمونز کی کئی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہو تی ہیں۔اس کے علاوہ سردیوں کی بجائے گرمیوں میں بھی لو گ اس مرض کی شکایت زیادہ کرتے ہیں۔

آپ اس بات کی یقین دہانی کریں کہ آپ مناسب مقدار میںپانی لے رہی ہیں؟کئی کئی گھنٹے بغیر پانی پیئے مت رہیں، کہیںباہر جاتے ہوئے پانی اپنے ساتھ ضرور رکھیں ۔بعض اوقات کچھ غذائوں کی وجہ سے بھی جسم میں پانی جمع ہو جا تا ہے۔اگر ان تبدیلیوں کے بعد بھی آپ کا مسئلہ حل نہ ہو تو کسی ڈاکٹر سے ضروررابطہ کیجئے۔