اجزاء:

مچھلی (سرمئی،یا کوئی بھی پسند کی)        آدھا کلو ثابت یا ٹکڑے دہی           ایک کپ

پسا ہوا گرم مسالا     ایک چاے چمچ نمک          حسب ذائقہ

پسی لال مرچ       ایک چاے چمچ پسا ہوا دھنیا        ایک  چاے چمچ

ہری مرچ اور دھنیا کا پیسٹ      دو کھانے کے چمچ تیل         تلنے کے لئے

ترکیب:

مچھلی پے نمک لگا کر ایک آدھ گھنٹے کے لئے چھوڑ دیں پھر بیسن سے دھو لیں۔دوکھانے کے چمچ کے برابر ہری مرچ اور دھنیا کا پیسٹ بنالیں۔دہی کو ایک پیالے میں ڈالیں اور سارے مصالحے ملا دیں۔

اب ہرا مصالحہ پیسٹ اور دہی مصالحہ پیسٹ مچھلی پے اچھی طرح مل کر ایک گھنٹے کے لئے رکھدیں. تاکہ مچھلی میں مصالحہ جذب ہوجائے۔گرل کو گرم کریں۔اگر گرل نہیں ہے تو فرائنگ پین بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔درمیانی آنچ پر مچھلی کو تلیں اور اوپر سے تیل لگاتے رہیں ۔مچھلی کے دونو ںطرف پندرہ سے بیس  منٹ تک پکا لیں کے مچھلی اچھی طرح سے پک جائے۔

ٹپ: سفید چاول یا چپاتی کے ساتھ تناول کریں۔