بیجنگ(نیٹ نیوز)چینی حکومت نے تمام سرکاری دفاتر و محکموں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ آئندہ تین برسوں کے اندر تمام تر غیر ملکی کمپیوٹر ساز و سامان اور سافٹ ویئر ہٹا دیں۔٭نئی دہلی(صباح نیوز) بھارتی دارلحکومت نئی دہلی کے رانی جھانسی روڈ کے قریب اناج منڈی میں واقع فیکٹری میں ایک بار بھر آگ بھڑک اٹھی۔٭روم(آن لائن)وسطی اٹلی کے علاقے میوگیلو میں 4.5شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔٭طرابلس(صباح نیوز) لیبیا کی اسمبلی نے ترکی کے ساتھ طے پانے والے سمجھوتے کی حمایت کا اعلان کیا ہے ۔٭ہنوئی(نیٹ نیوز)سابق امریکی صدر باراک اوباما کی اہلیہ مشعل اوباما لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ کیلئے نامور اداکارہ جولیا رابرٹس کے ساتھ ویت نام پہنچ گئیں۔٭کربلا (صباح نیوز)عراق کے شہر کربلا میں ایک سول سوسائٹی کے کارکن فاہم الطائی کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔٭غزہ: سنگدل فلسطینی شخص نے 13سالہ بیٹی کو بیہوش کر کے دفن کر دیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔٭ریاض(نیٹ نیوز) سعودی عرب اور ایران کے درمیان حج سے متعلق امور پر باہمی تعاون کا معاہدہ طے پاگیا۔٭ریاض(نیٹ نیوز) سعودی عرب کا2020 کیلئے 10کھرب ریال سے زائد کا بجٹ منظور، مہنگائی الاؤنس میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی۔